۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ یوسف عابدی

حوزہ/ حجۃ‌الاسلام شیخ یوسف عابدی نے کہا کہ ذی الحجہ کے مہینے کے لئے بہت بڑی عظمت اور فضیلتیں وارد ہوئی ہیں۔ یہ وہ عظیم مہینہ ہے کہ جس میں پروردگار عالم نے آل محمد(ع) کی شان میں قرآن کی عظیم آیتیں نازل فرمائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ ‌الاسلام والمسلمین استاد شیخ یوسف عابدی نے گزشتہ رات مجمع طلاب سکردو کے دفتر میں ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذی الحجہ کے مہینے کے لئے بہت بڑی عظمت اور فضیلتیں وارد ہوئی ہیں۔ یہ وہ عظیم مہینہ ہے کہ جس میں پروردگار عالم نے آل محمد(ع) کی شان میں قرآن کی عظیم آیتیں نازل فرمائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آیۂ ولایت اسی مہینہ میں مولا علی علیہ السلام کی شان میں نازل ہوئی ہے اور اسی طرح آیہ تطہیر اہل ‌بیت علیہم السلام کی عصمت و طہارت بیان کرتے ہوئے اس مہینے میں نازل ہوئی ہے اور آیۂ مباہلہ پنجتن پاک علیہم السلام کے مقام، عظمت ومنزلت کو بیان کرتے ہوئے اسی عظیم مہینے میں نازل ہوئی ہے۔

استاد شیخ یوسف عابدی نے کہا کہ آیۂ تکمیل دین، الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی. غدیر خم کے مقام پر نازل ہوئی ہے اور وہ عظیم الشان سورہ جو مکمل طورپر اھلبیت علیہم السلام کی شان، مقام و منزلت اور اھلبیت علیہم السلام کے جود وسخا کو بیان کرتا ہے، اس مہینے میں نازل ہوا۔

انہوں ذی الحجہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے ماہ ذی الحجہ کو آل محمد علیہم السلام کا مہینہ قرار دیا ہے۔ سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی کئی مقامات پر اھلبیت (ع) کی عظمت کو بیان فرمایا ہے: آیۂ مباہلہ میں ابنائنا کون ہیں؟ نسائنا اور انفسنا سے مراد کون ہیں؟ اس امت میں نفس رسول ص کون ہے؟ ان سب کو سرور کائنات نے بیان فرمایا ہے۔ اسی طرح آیت تطہیر میں خدا نے اھلبیت ع کی عصمت وطہارت کو بیان کیا ہے خصوصاً غدیر کے مقام پر بہت بڑے مجمع میں ولایت کا اعلان کیا اور سرور کائنات کی زندگی میں غدیر کے مجمع سے بڑھ کر کوئی اور اجتماع نہیں ہوا ہے، یہ تاریخ کا سب سے بڑا اور اہم اجتماع تھا۔

استاد شیخ یوسف عابدی نے کہا کہ عالم اسلام کے اس عظیم مجمع میں پیغمبر ص نے ولایت و امامت کا پیغام دیا، غدیر کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے ایک گھنٹے سے زیادہ خطبہ دیا اور مولا علی علیہ السلام کی شان میں نازل شدہ آیات، مولا کی اسلام کے لئے انجام دیں گئیں خدمات اور قربانیوں کو ایک ایک کرکے خطبۂ غدیر میں بیان فرمایا اور غدیر خم کے مقام پر فرمایا کہ من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .